وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

یوم آزادی کے موقع پر یادگار شہداء پر مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم محمد شہباز شریف تھے۔ علاقائی لباسوں میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پھول پیش کئے جبکہ وزیر اعظم نے بچوں کو پیار کیا۔ اس موقع پر سائرن بجائے گئے اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر اعظم نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعاکی۔ اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، عطاءاللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سردار محمد یوسف، پروفیسر احسن اقبال اور محمد حنیف عباسی کے علاؤہ بڑی تعداد میں ارکان قومی اسمبلی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

Related posts

دیوالی کے روز فضا آلودہ، پنجاب حکومت کے سموگ سے نمٹنے کے بڑے انتظامات مکمل

سموگ کی صورتحال: بھارت سے آنے والی ہوائیں لاہور اور جنوبی پنجاب کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں، سینئر وزیر مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان اور انسداد دہشتگردی پر تفصیلی تبادلہ خیال