پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا۔

جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار  نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ہماری بہادرفوج، ائیرفورس اور نیوی نےبھارت کوسبق سکھایا، پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا ڈیفالٹ ہوجائیں گے لیکن اللہ کےفضل سےہم نے خود کو اس مشکل سے نکالا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن کاایشوجب میرے پاس آیا تواسے ٹھیک کیا، ملک میں استحکام آچکا ہے لیکن اب ہمیں گروتھ کی طرف جانا ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی اورحکومت گاڑی کے دو پہیےہیں، ہم مل کرچل رہےہیں، شرح سود کو 9 پرجاناچاہیے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ