عمران خان کے ٹائیگرز نے رات جاگ کر معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا: فیصل جاوید

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر معرکہ حق پر مہم چلانے والے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ایوارڈ نہ ملنے پر شکوہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے جیل سے کہا کہ قوم متحد ہو ، ان کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن ان ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگرز نے معرکہ حق کے دوران رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپییگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا،آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کردی۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے اشتہار میں پورے ٹبرکی تصویرتھی اور قائداعظم کی نہیں تھی جس کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائد اعظم کو نکالا گیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ آپ اس کی وضاحت مانگیں،اشتہار ٹیکس پیئر کے پیسے سے بنا ہے۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ