پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف کردی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی ہے جبکہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن بھی  سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کا ایک دن کا راش تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امدادکے لیے اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جارہے ہیں جبکہ آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن پہلے سے ہی متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے تعینات ہیں، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related posts

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا

خیبر کے علاقے باڑہ میں فائرنگ سے قتل کیے گئے چار افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع