پختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں 2 روزہ جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے جانی نقصان کے باعث اسلام آباد میں آج اور 17  اگست کو معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے ۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ  خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کی باعث 250  سے زیادہ افراد جان سے گئے۔

خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 200سے زیادہ ہوگئی، صرف بونیر میں قدرتی آفت 150 سے زیادہ زندگیاں لے گئی جبکہ کئی افراد لاپتا ہیں۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا