لاہور: 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق

لاہور: ریلوے پھاٹک ڈیفنس روڈ پر 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے ڈیفنس روڈ پر واقع ڈمپنگ اسٹیشن پر کچرے کے ڈھیر سے پلاسٹک کی بوتلیں نکال رہے تھے کہ اچانک کچرےکا ڈھیر اُن پر آ گرا اور وہ نیچے دب گئے۔

ریسکیو ٹیم  نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا  اور 11 گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں لڑکوں کی لاشوں  کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق ایک لڑکے کی عمر 17 اور دوسرے کی 15 سال معلوم ہوتی ہے،لڑکے خانہ بدوش لگتے ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Related posts

خیبرپختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 223 شہری شہید، 570 زخمی

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اظہارِ اطمینان، امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان