باجوڑ میں تباہ امدادی ہیلی کاپٹر نےکرم متاثرین کیلئے 200 اڑانیں بھری تھیں:چیف سیکرٹری کے پی

پشاور : چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہےکہ کرم متاثرین کی مدد کی غرض سے باجوڑ میں تباہ ہونے والے  ہیلی کاپٹر  نے  200  اڑانیں  بھری  تھیں۔

جمعہ کو باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے ۔

اس حوالے سے چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر نے ریسکیو  آپریشن کیلئےاڑان  بھری،  حکومت کا ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں کریش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹرمیں شہید ہونے والا عملہ  کئی عرصے سے ہیلی کاپٹر کو استعمال کررہا تھا، کرم متاثرین کی مدد کےغرض سےاس ہیلی کاپٹرنے 200  اڑانیں بھری تھیں۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت اس ہیلی کاپٹرکوکرم کیلئے بطور  ائیرایمبولینس استعمال کرچکی  ہے، ہیلی کاپٹر کریش ہونےکے حوالے سےتحقیقات کی جارہی ہیں تاہم صوبائی حکومت کے زیراستعمال دوسرا ہیلی کاپٹر بھی ہے۔شہاب علی شاہ  نے مزید کہا کہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں اب ریلیف سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، متاثرہ علاقوں کو ڈیڑھ ارب روپے جاری کرچکے  ہیں،  متاثرہ اضلاع کی انتطامیہ کو فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ