وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلی مریم نواز نے پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کو ضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہےمریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات دیئے ہیں
وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں وزیراعلی نے بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہےکوہ سلیمان رود کوئیوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی انتظامات کا حکم دیا ہےمری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی اقدامات کا حکم دیا ہےحفاظتی اقدامات کے پیش نظر مری اور متصل علاقوں کی طرف سیاحتی سفر پر پابندی پر اتفاق کیا ہے کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کی نقل وحمل محدود کرنے کی ہدایت کی ہےمریم نواز نے ہدایت پر پی ڈی ایم اے پنجاب فوری متحرک، درکار وسائل مہیا کرنے کے لئے سرگرم رہنے کا کہا ہےپی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈپٹی کمشنرز کو طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہےوزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر آبی گزر گاہوں کے ارد گرد آبادیوں کے لئے کشتیاں،لائف جیکٹ اور دیگر سامان مہیا کردیا گیا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے دریاؤں نہروں و ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظرنہانے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےوزیراعلی نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارو ں پر پولیس پٹرولنگ کی ہدایت
کی ہےوالدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔