وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کوٹ عبدالمالک اور پاسپورٹ آفس شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا
نادرا سنٹر کوٹ عبدالمالک کا دفتر تزئین و آرائش کی وجہ سے بند دو موبائل وین موجود انٹرنیٹ ڈاؤن تھا شہریوں کی لمبی قطاریں نادرا کے عملے نے وجہ سسٹم کا ڈاؤن ہونا بتایا۔شہریوں نے شکایت کی کہ ہیلپ لائن پر بھی صحیح طرح رہنمائی نہیں مل رہی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ بنوانے کے لئے آئے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جب ہر سنٹر سے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت موجود ہے تو شہریوں کو دوسرے سنٹر جانے کا کہنا ناقابل قبول ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوٹ عبدالمالک کے سنٹر کو جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس شاہدرہ میں شہریوں کے مسائل سنے۔ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے پوچھا۔ شہریوں نے پاسپورٹ ڈلیوری میں تاخیر کے بارے شکایات کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں فائلیں اور کاغذات دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ریکارڈ کو فوری طور پر آن لائن کیا جائے۔جبکہ پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت میں یقینی بنانے کا حکم دیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی پاسپورٹ سنٹر سے پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں۔ ایک سنٹر سے دوسرے سنٹر کے چکر لگوانا ناقابل برداشت ہے جن بچوں کے والد بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان کے کے پاسپورٹ بنوانے کے لئے پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔