وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ جاپان وزیراعلی مریم نواز کا یوکو ہاما کی تاریخی ’سُرخ پتھروں کی عمارت‘ کا دورہ
کیا۔
وزیراعلی مریم نوازنے ’یوکو ہاما ریڈ برِک وئیر ہاﺅس‘ کے مختلف حصے دیکھے بندرگاہ کے ساتھ آباد تاریخی اور قدیمی ’یوکو ہاما ریڈ برِک وئیر ہاﺅس ‘ کا نیا نام’نیو پورٹ پیئر بانڈڈ وئیر ہاﺅس‘ (Newport Pier Bonded Warehouse)ہےوزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وئیر ہاﺅس میں کمیونٹی ویلفئیر کے تحت چلنے والے بچوں کو ہنرمندی سکھانے کے مرکز کا دورہ بھی کیا مریم نواز نے بچوں کو کاغذ اور دیگر اشیاءسے چیزیں بناتے بھی دیکھا بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مختلف نمونے بھی وزیراعلی مریم نواز کو دکھائے وزیر اعلی نے بچوں کو شاباش دی اور اُن سے گفتگو کی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ویلفئیر کے اس ماڈل کو پنجاب میں بھی فروغ دے رہے ہیں، پنجاب کے بچوں کے لئے بھی جدید خطوط اور سہولیات کے ساتھ تعلیم اور ہنرمندی کا طریقہ اپنا رہے ہیں،مریم نواز نے ’ریڈ برِک وئیر ہاﺅس‘ کی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔