’لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ‘، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنیکی اپیل کردی

راولپنڈی: ڈی جی  پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنے کی اپیل کردی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون کا ساتواں اسپیل جاری ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جب کہ کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ زیادہ پہاڑی علاقوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں ساڑھے 4 لاکھ کیوسک پانی بہہ رہا ہے، دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو منتقل کیا جارہا ہے، خطہ پوٹھوہار میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے چکوال، جہلم اور پنڈی میں پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، مری ایکسپریس وے پر آج بھی لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے لہٰذا سیاحوں سے گزارش ہے مری کا رخ نہ کریں۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ کے پی سےرابطہ کیا ہے، حکومت پنجاب اور کے پی حکومت رابطے میں ہیں، پنجاب حکومت کے پی عوام کی ہر ممکن امداد کرے گی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ