صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مسلسل شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا پنجاب میں دو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔

علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نہیں مل رہے مسلم لیگ(ن) کے ہر حلقے میں درجن سے زائد امیدوار سامنے آئے پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی نفرت اور ریاست مخالف سیاست کو مسترد کر دیا ہے: عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی کے کرن ارجن امریکہ میں حقیقی آزادی حاصل کرنے گئے تھے لیکن ناکام لندن لوٹ گئے بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی”مجھے معافی دے دو”کا نام رکھا ہے پنجاب میں ہر طرف شیر کا نشان ہی جیت کا نشان بن چکا ہے مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی نے پارٹی کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے پنجاب میں مسلم لیگ(ن) ووٹر کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا