وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سیاسی قائدین سے رابطہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں و سیلابی صورتحال کے حوالے سے سیاسی قائدین سے رابطہ کیا

وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا وزیرِ اعظم نے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے ذیاں پر افسوس کا اظہار کیاوزیرِ اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت سندھ کی ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی
وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے اور لوگوں کو ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیرِ اعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر گفتگوکی وزیرِ اعظم اور امیر جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیاوزیرِ اعظم نے بارشوں و سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اقدام کی تعریف کی وزیرِ اعظم اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مابین سندھ میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے گفتگو کی وزیرِ اعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے و دیگر وفاقی اداروں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور