فیصل آباد: طالبہ کالج کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق

فیصل آباد میں ایک طالبہ کالج کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔  

چوائس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے سمندری گورنمنٹ وومن کالج میں پیش آیا جہاں کالج میں پڑھنی والی طالبہ دوسری منزل سےطالبہ گر کر جاں بحق ہوگئی۔ 

اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ طالبہ کالج کی چھت سے نیچے گر کر زخمی ہوئی تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نا لاتےہوئے جاں بحق ہوگئی۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ