عمران خان کی کتابیں اڈیالہ جیل پہنچادی گئیں

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کےلیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں۔ 

چوائس نیوز کے مطابق عمران خان کے مطالعہ کے لیےکتابیں اڈیالہ  جیل پہنچائی گئیں جنہیں ان کے وکیل  بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے وصول کیا۔ 

دوسری جانب عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی  اڈیالا جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ  جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو آنے کی اجازت دیں اور جیل کےباہر جو فیملی ممبرز موجودہوں ان کو بھی سماعت میں آنے کی اجازت دیں۔

خیال رہے کہ بیرسٹرسلمان صفدر نےجیل سماعت میں وکلا،فیملی کو روکنے کے خلاف درخواست دی تھی جسے اب عدالت نے نمٹا دیا۔

Related posts

خیبر کے علاقے باڑہ میں فائرنگ سے قتل کیے گئے چار افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع

بھاٹی گیٹ واقعہ: وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، سعدیہ کے شوہر پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا آغاز

حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ: ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے مقرر، پنجاب پولیس میں اہم تقرریاں