وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

چوائس نیوز کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کوپنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیرآب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پربریف کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نےسیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کیں۔

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیلابی صورتحال پر نارووال میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔ 

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا