بڑی تنصیبات کو محفوظ کرنےکیلئے بند توڑے جارہے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بڑی تنصیبات کو محفوظ کرنےکیلئے بند توڑے جارہے ہیں۔ 

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امید ہے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی راوی اور شاہدرہ سے گزرجائے گا جب کہ ہیڈ قادرآباد میں اب پانی کی سطح میں کمی شروع ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بڑی تنصیبات کو محفوظ کرنےکے لیے بند توڑےجارہے ہیں تاہم اس سے قبل علاقہ مکینوں کوپہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہےجب کہ اس بار انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا ہے۔ 

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لوگ بند پر کھڑے ہوکر سیلاب دیکھ رہے ہیں، یہ دیکھنے کی چیز نہیں، ایمرجنسی صورتحال کے لیے تمام سامان موجود ہے، عوام ریسکیو اداروں کے ساتھ تعاون کریں، اپنے طور پر کسی ایڈونچر کی کوشش نہ کریں۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ