سندھ کے عوام پریشان نہ ہوں، تمام انتظامات مکمل، کشتیوں کا بھی انتظام کیا ہے: شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ  سیلاب کو لے کر  سندھ کے عوام پریشان نہ ہوں ہم نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے، ریلہ سندھ میں داخل ہورہا ہے، پنجاب میں جو تباہ کاری ہوئی ہے اس پر ہم پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں اور پنجاب کو ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں اور کشتیوں کا بھی انتظام کیا ہوا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کےلیے سیل بھی قائم کیا ہے، بلاول بھٹو بھی تمام متعلقہ لوگوں سے براہ راست رابطے میں ہیں جب کہ تمام اراکین اسمبلی کو بھی اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ 2010 کے سیلاب میں بہت زیادہ تباہ کاری ہوئی تھی، اس وقت تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور اقدامات کیے جس کے بعد سیلاب آئے تو ہم نے اس حوالے سے مزید بہتر اقدامات کیے۔ 

 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانے سے متعلق تین صوبے اسمبلی میں قرارداد سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، ڈیم ہوتا تو بھی آفات سے بچا نہیں جاسکتا تاہم قدرتی گزرگاہوں پر آبادی یا سوسائٹی قائم نہیں ہونی چاہیے۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ