علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور : انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزم شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران پولیس نے ملزم شیر شاہ کو عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی اور ملزم شیر شاہ کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ