حامد رضا کی نااہلی، صاحبزادہ حسن رضا سنی اتحاد کونسل کےقائم مقام چیئرمین مقرر

اسلام آباد: صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ 

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔ 

صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کے آئین کے مطابق قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے صاحبزادہ حسن رضا  کے قائم مقام چیئرمین مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی ضمنی الیکشن تک صاحبزادہ حسن رضا قائم مقام چیئرمین رہیں گے۔ 

واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان  کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان