ترک صدر اردوان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے حالیہ سیلاب میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مدد کی پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ