سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں۔

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے  تباہی کے بعد اب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث سیلاب نے  پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا رکھی ہے۔

کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا، فصلیں زیر آب آگئیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو  نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں۔

سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر میں سیلاب سے پہلے اور سیلاب آنے کے بعد کی منظر کشی کی گئی ہے۔

۔سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر میں سیلاب سے پہلے اور سیلاب آنے کے بعد کی منظر کشی کی گئی ہے۔—فوٹو: سپارکو

 سیٹلائٹ سے لی گئی بائیں جانب کی تصویر میں سیلابوں سے پہلے کی منظر کشی کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  تمام دریا اپنی اپنی حدود میں بہہ رہے ہیں۔

جب کہ دائیں جانب کی تصویر سیلاب آنے کے بعد کی ہے جس میں پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔ اس کے بعد کے سامنے ہے۔

فوٹو: اسپارکو

اس میں اوپر کی تصویر 22 اگست کی ہے۔  جس میں دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ نیچے والی تصویر 24 اگست کی ہے جس میں دریا اپنے کناروں سے اُبل پڑے ہیں۔

Related posts

حکومت کی منظوری کے بعد گرین شرٹس بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، 15 فروری کے میچ میں شرکت کی ہدایت جاری

پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، آئی سی سی سے مذاکرات جاری ہیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی تیاریاں تیز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی کنٹینر تیار — قیادت میں حکمت عملی پر مشاورت جاری