جھنگ چنڈپل ریلوے ٹریک پر شگاف، سیلابی ریلے کا رخ موڑ کر 25 سے 30 دیہاتوں کو محفوظ بنایا گیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جھنگ پل سے گزرنے والے 4 لاکھ 96ہزار کیوسک پانی میں سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی موڑ دیا گیا  جس سے  25 سے 30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جھنگ چنڈ پل ریلوے ایمبنکمنٹ کے 3 سیکشنز دھماکا خیزمواد سے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا اور پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکا خیزمواد استعمال کرکے بریچنگ کا عمل سرانجام دیا۔

این ڈی ایم اے نے بتایاکہ بلاسٹنگ ٹیم نے شاندار کام کرتے ہوئے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ دیا، پہلا سیکشن دوپہر 1:20 بجے، دوسرا شام 3:42 اورتیسرا سیکشن شام 4:19 بجے توڑا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جھنگ پل سے گزرنے والے4لاکھ96ہزارکیوسک پانی میں سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی موڑ دیا گیا اور رخ موڑ کر 25 سے 30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جھنگ کے مطابق سیلاب سے 119 دیہات زیر آب آگئے  جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد