جھنگ: چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیا گیا

جھنگ: دریائے چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق دربار سلطان باہو کا مرکزی داخلی دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دربار انتظامیہ نے سیلاب کے پیش نظر احتیاطی طور پر ایک دروازہ بند کیاہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جھنگ چند ریلوے ایمبنکمنٹ کی بریچنگ کامیاب رہی، جھنگ چند ریلوے ایمبنکمنٹ کے3 سیکشنز دھماکا خیزمواد سے توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکا خیزمواد استعمال کرکے بریچنگ کا عمل سرانجام دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلا سیکشن دوپہرایک بج کر 20 منٹ، دوسرا 3 بج کر 42 منٹ اورتیسرا سیکشن شام 4 بج کر 19 منٹ پر توڑا گیا، جھنگ پل سے گزرنے والے 4 لاکھ 96 ہزار کیوسک پانی میں سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی موڑ دیا گیا ہے۔

Related posts

سہیل خان آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل میں پیشرفت، سہیل آفریدی کو مکمل اختیار حاصل

لاہور میں دو روزہ بسنت فیسٹیول کی تیاریاں، “محفوظ بسنت پلان” پیش