مانسہرہ میں موسلادھار بارش سے برساتی نالہ بپھر گیا، 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

مانسہرہ اور اس کے قریبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔

موسلا دھار بارش کے بعد برساتی نالہ بپھر گیا جس کے نتیجے میں پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا،  ایک مکان کو  بھی نقصان پہنچا۔

 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ مدرسہ بھی ریلے کے گھیرے میں آگیا تاہم ریسکیو  اہلکاروں نے وہاں موجود طلباء کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے 3 ستمبر ممکنہ موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Related posts

سہیل خان آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل میں پیشرفت، سہیل آفریدی کو مکمل اختیار حاصل

لاہور میں دو روزہ بسنت فیسٹیول کی تیاریاں، “محفوظ بسنت پلان” پیش