پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کسی فیکٹری کو بچایا گیا، اگر میری بھی فیکٹری ہو تو میں کہوں گی آبادی کو بچائیں: مریم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور فیلڈ اسپتال میں دواؤں اور ڈاکٹروں کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ کو انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ریلیف کیمپ میں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی، خواتین اور بچوں میں گھل مل گئیں۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، میں نے کسی کو نہیں کہا کہ یہاں بند توڑیں یا وہاں توڑیں  یا میں نے کسی کی فیکٹری کو بچانے کا کہا، میں نے صرف جانیں بچانے کی ہدایت دی ہے، اگر میری بھی فیکٹری ہو تو میں کہوں گی کہ آبادی کو بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے وہاں وہاں مدد پہنچائیں، آبادی کو بچانا ہے، لوگوں کی جانوں کو بچانا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ