کراچی میں بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

 محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباؤ موجود ہے اور یہ سسٹم7 سے 11 ستمبر تک سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہرمیں تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا