وقت کم ہے، کچے کے مکین پانی آنے سے پہلے نقل مکانی کرجائیں: شرجیل میمن

وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کر لیں۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔

وزیر اطلاعات  سندھ شرجیل میمن کے مطابق گڈو بیراج پر بڑا سیلابی آرہا ہے، وقت کم ہے لہٰذا کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات پر  نقل مکانی کر جائیں۔

انھوں نے کہا کہ  سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جو بھی افراد دریا کے قریب رہتے ہیں علاقے سے نکل جائیں۔

وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن  نے مزید کہا کہ حکومت کے ریلیف کیمپ موجود ہیں، پانی کے آنے سے پہلے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ