جن پی ٹی آئی ورکرز کو سزائیں ہوئیں ان کے گھر پر کھانے کو کچھ نہیں ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے میرا بھتیجا شیخ راشد شفیق کبھی فیصل آباد نہیں گیا لیکن اسے 9 مئی کے مقدمے میں 10 سال کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کا کسان تباہ و برباد ہو گیا، پاکستان کے کسانوں کی حقیقی معنوں میں مدد کی جائے، سیلاب سے مہنگائی بڑھے گی، غریب پہلے مرا ہوا ہے، اس کو انصاف دیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا فیصل آباد میں میرے بھتیجے سمیت 108 لوگوں کو 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی، میرا بھتیجا کبھی فیصل آباد نہیں گیا، اس کیس کا کوئی گواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کیس لڑنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، وکیل اور گواہ سرکاری ہیں، خدا کے لیے انصاف کو عام کیا جائے، جن غریب ورکرز کو سزائیں دی گئی ہیں ان کےگھروں کے حالات دیکھیں، جن ورکرز کو سزائیں دی گئیں ان کے گھروں میں کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور شیخ راشد شفیق سمیت 108 ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ