سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہونگے: مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہوں گے۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیمز بننے چاہئیں کیوں کہ ڈیمز سے پانی کی اسٹوریج ہوتی ہےمگر جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہےہم ڈیم کی بات شروع کردیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب فلڈ مینجمنٹ کے زمرے میں آتا ہے ، جس دوران  متاثرین کی بحالی کا ایک بھرپور عمل ہوگا، متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کرکے انہیں گھر بناکردینے ہوں گے، کوشش ہوگی متاثرین کو ایسی جگہ شفٹ کریں جہاں سیلاب کا خطرہ نہ ہو۔

سینئر وزیرکا کہنا تھا کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کےذریعے لکڑی کی کٹائی روکنے پر کام کررہے ہیں جس کے تحت   واضح کیا جائے گا کہ کون سے پانی کےقدرتی راستے ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ