ملتان شہرکو بچانے پر ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے خاندان کو کنارے سے خود ریسیو کیا ریسیکیو ٹیم دریائی بیلے میں پھنسے خاندان اور ان کے مال مویشیوں کو نکال کر باہر لائی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متاثرہ خاندانوں کا اظہار تشکر، جان بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا تساں دے مہربانی ایں، ساڈا حال گھنن اے گئے ہو“ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو دعائیں دی مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پھنسے اپنے بہن بھائیوں کا دکھ درد بانٹنے آئی ہوں۔مجھے خوشی ہے کہ آپ اور آپ کے مال مویشیوں خیریت سے باہر آگئے۔وزیراعلیٰ نے تھرمل امیجنگ ڈرون کی مدد سے متاثرین کی نشاندہی کے عمل کا بھی مشاہدہ کیابریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرمل امیجنگ کیمرہ آٹھ کلو میٹر تک مسلسل 45 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر وین میں بیٹھ کرسیلابی صورتحال کا لائیو مشاہدہ کیامریم نواز نے پی ڈی ایم اے کو مزید ڈیزاسٹر وین مہیا کرنے کی ہدایت کی
کمشنر ملتان، عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ملتان تقریباً 150فٹ طویل ایریا براہ راست سیلابی پانی سے متاثر ہورہا ہے۔ملتان کے علاقے میں سیلابی ریلوں سے 138 موضع متاثرہ ہوئے۔ملتان میں صوبے کی سب سے زیادہ آبادی تین لاکھ 64 افراد متاثرہ ہوئے۔سیلابی ریلے میں پھنسے ایک لاکھ 20ہزار سے زائد مویشیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ملتان میں سیلاب متاثرین کے لئے 25فلڈ ریلیف کیمپ میں 7862متاثرین مقیم ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپوں میں صبح، دوپہر اور شام کا کھانا دیا جاتا ہے، 24 گھنٹے ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود رہتا ہے۔وزیراعلیٰ نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مچھر مار اور جراثیم ادویات کے سپرے کے بارے میں بھی دریافت کیاوزیراعلیٰ نے فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم بچوں کی دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔