عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، انکی صحت کو لیکر سنسنی پھیلائی جارہی ہے: علیمہ خان

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے  باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل عمران خان سےملاقات ہونی تھی مگر نہیں کرائی گئی تاہم بیرسٹر گوہرکی ملاقات ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا چیک اپ ان کےاپنے ڈاکٹرزکی موجودگی میں ہوناچاہیے، چیک اپ کےلیے ان لوگوں کے ارادوں پرہمیں یقین نہیں، عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت کےلیے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پرفیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عمران خان کوتھوڑا سا بھی کچھ ہوگا توسب سے پہلےان کی فیملی کھڑی ہوگی، ان کی صحت کولےکرسنسنی پھیلائی جا رہی ہےجوکہ سچ نہیں ہے۔

Related posts

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی