اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پر شہداء، غازیوں اور ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔افواج پاکستان نے ہمیشہ ایمان و بہادری سے سرحدوں کا دفاع کیا۔
یومِ دفاع پر پیغام میں ملک محمد آحمد خان کا کہنا ہے کہ ستمبر کا جذبہ افواج کی بہادری اور قوم کی استقامت کا عکاس ہے۔کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری اور خودمختاری سے منحرف نہیں کر سکتا۔6 ستمبر اس سال معرکہ حق کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔مئی 2025 کے آپریشن بنیان المرصوص میں سپوتوں نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا۔ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ 1965 کا ناقابل تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے۔معرکہ حق میں افواج اور عوام آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔بری، بحری اور فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو شکست دی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ویژن نے نئی تاریخ رقم کی۔شہداء کو خراج تحسین اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی حالات سے غافل نہیں رہ سکتے۔کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ فلسطین پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کردار ادا کرے۔