پاک بحریہ دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم سے مسلح ہوگئی، تمام میزائل پاکستان میں ہی تیار کیے گئے

پاک بحریہ کے اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف برائے آپریشنز کموڈور راؤ احمد عمران کا کہنا ہے کہ  پاک بحریہ دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم سے مسلح ہو چکی ہے۔

چوائس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں پاک بحریہ کے اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف برائے آپریشنز کموڈور راؤ احمد عمران نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم سے مسلح ہوچکی، تمام میزائل پاکستان میں ہی تیار کیے گئے جو حملہ کرنے والے دشمن کو فضا، سمندر اور زمین پر تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاک بحریہ کے جدید ترین جنگی جہاز پی این ایس تیمور پر چوائس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاک بحریہ کے لانگ رینج میزائل اور ہتھیار دنیا کے ترقی یافتہ ترین ملکوں کے ہتھیاروں سے کم نہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ