پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی میں روک لیا گیا

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں ہی روک دیا گیا۔

سبی کی ضلعی انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا۔

دوسری جانب آج 6 ستمبر کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے  تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر چمن جائے گی ۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان