پاکستان کے فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا کون نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کا معاملہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ایجنڈے کا حصہ رہا ہے۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا غیردستاویزی افراد کو  واپس بھیجا جائے گا، یہ پاکستان کا علاقہ ہے، فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں، امید ہے جرمنی اپنے وعدے کے مطابق افغان شہریوں کو لے جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں حملوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے مزید تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خصوصاً افغانستان میں ایک سنگین مسئلہ ہیں، یہ مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا