وزیراعلیٰ مریم نوز کی پنجاب ٹیم صوبہ بھر میں مصروف عمل وزیراعلیٰ مریم نوز کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مچھرمار اور جراثیم کش سپرے کا آغاز کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوز کی ہدایت فلڈ ریلیف کیمپوں میں فوگ سپرے کا آغاز بھی کر دیا گیا جبکہ ٹینٹ سٹی میں بھی اینٹی ڈینگی سپرے کا آغاز کردیا گیا سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کے ٹینٹوں میں بھی فوگنگ کی جارہی ہے
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں صفائی کے بہترین انتظامات،ستھرا پنجاب کی ٹیمیں متحرک ہیں وزیراعلی نے اینٹی ڈینگی کمپین مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نارووال، ننکانہ صاحب، پاکپتن سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں متعدی بیماری سے بچاؤ کے لئے کمپین بھی جاری ہے۔