ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، ترجمان پی ٹی سی ایل نے وجہ بتادی

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) نے بتا دی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ  مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہو سکتی ہیں، خرابی کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ