آئی ایس پی آر نے جنگ ستمبر 1965 پر نئی ڈاکیومینٹری جاری کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہداء 6 ستمبر 1965 پر نئی ڈاکیومینٹری جاری کر دی۔

ڈاکیومینٹری میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی ہے، ڈاکیومینٹری میں پاک فوج کے ریاست کے ساتھ تعلق اور دفاع کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر نیا نغمہ ‘اللہ ھو’  بھی جاری کیا ہے۔

گلوکار و موسیقار ساحرعلی بگا کی آواز میں نغمے میں پاک افواج کی بہادری اورپاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

نغمے میں ‘اللہ ھو’ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے، اس میں  پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔

نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، نغمے میں فضاؤں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو اجاگر کیا گیا۔

نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ