وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا یوم فضائیہ پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

یوم فضائیہ پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس کے ہر افسر اور ہر جوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے،پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹوں نے رافیل طیارے گرا کر ایک بار پھر دشمن پر دھاک بٹھا دی پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ