49.3K
فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد مختلف سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
فیصل آباد میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ شہرکی کئی سڑکیں اور چوک زیر آب آگئے اور نشیبی علاقوں کے گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا۔
سول لائن، اسلام نگر، ملت چوک پر تین فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ ہجویری ٹاؤن، محلہ چباں، غلام محمد آباد اور مدینہ ٹاؤن میں بھی پانی جمع ہے۔
حکام کے مطابق سب سے زیادہ بارش سول لائن اور گلستان کالونی میں 124 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، غلام محمد آباد67، مدینہ ٹاؤن اور پیپلزکالونی میں 69 ملی میٹر بارش ہوئی۔
شہر کے مختلف مقامات پر بارش کے پانی کے باعث ٹریفک بھی جام ہے۔
اس کے علاوہ ملتان، خانیوال اور بورے والا میں بھی بارش سے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔