شکرگڑھ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ سیلاب نے ہمیں 30 سال پیچھے دھکیل دیا ہے، سیلاب 30 سالہ محنت بہا لےگیا ہے، سیلاب سے سڑکیں، راستے، پل اور دیہات تباہ ہوگئے ہیں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورےکے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، سیلاب متاثرین کی خوراک اور مویشیوں کو چارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب میں املاک اور فصلوں کا نقصان ہوا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا، وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ نےمعاوضےکا وعدہ کیا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے حکومت اور ریسکیو کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔