بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا۔

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو اطلاع دی۔

وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے زیریں، فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائےستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے اور کہاکہ دریائےستلج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نےہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کےتحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اب ستلج میں پانی کا بہاؤ بہت زیادہ نہیں ہے، گنڈھا سنگھ اور راوی میں پانی کم ہورہا ہے، ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پر بڑا خطرہ نہیں لیکن وہاں پر پانی کم نہیں ہو رہا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ