صدر زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

کراچی: صدر مملکت  آصف زرداری نے سندھ میں بارشوں کے  پیش نظر تمام اداروں کو  تیار  رہنے کی ہدایت کردی۔

چوائس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد صدر آصف زرداری نے تمام اداروں کو صورتحال  سے نمنٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ 

صدر زرداری نے صوبائی حکومت، ضلعی اور بلدیاتی اداروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اورساحلی مقامات پر  پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حب ڈیم اوردیگر آبی ذخائرمیں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ 

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا