باجوڑ: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کرا دیے۔
خواجہ سعد رفیق سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں موجود تھے جہاں سیلاب متاثرین میں چیکس تقسیم کیے گئے۔
متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے قبل خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کیا اور اس وقت انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو چیکس کی تقسیم کے وقت تصاویر نہ بنانے کی درخواست کی۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے سے بات کرلی اور اپنے دکھ درد بانٹ لیے مگر میں چاہتا ہوں چیکس کی تقسیم کے دوران تصاویریں بنانے مناسب نہیں ہے اور اس لیے درخواست ہے اس دوران تصاویر نہ بنائی جائیں۔