علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن  علیمہ  خان کی اڈیالا جیل کے  باہر  میڈیا ٹاک کے دوران  بدمزگی کا  واقعہ  پیش آیا ہے۔

 علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران  پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی  کی اور گالم گلوچ بھی کی۔

صحافی کے سوال پوچھنے پر  پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ کی۔

صحافیوں نے پی ٹی آئی کارکنان کے رویے کے خلاف علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کردیا۔

صحافیوں کی جانب  سے بائیکاٹ کرنے  پر  پی ٹی آئی کارکنوں  نے صحافی پر مزید تشدد کیا اور دیگر صحافیوں کو  دھکے بھی دیے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ