فیصل آباد میں 181 ملی میٹر بارش نے شہر کو تالاب بنادیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیر کو سارا دن موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش فیصل آباد میں 181 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی جہاں پائی والا تالاب میں 112 ملی میٹر، لکشمی چوک 88 اور  سمن آباد ميں87 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ادھر ملتان، بہاولپور اور لودھراں میں بھی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

اس کے علاوہ سندھ کے علاقے  سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپور خاص، تھرپارکر نوشہروفیروز اور جامشورو سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب غلام محمد آباد کے علاقے میں فیکٹری کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا