لاہور: پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پنجاب اسمبلی ہال میں ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پولنگ کا عمل شروع کروایا اور تاحال پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 363 اراکین پنجاب اسمبلی اپنا حق رائےدہی استعمال کریں گے اور پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سینیٹ نشست کے لیے رانا ثناءاللہ اور سلمیٰ اعجاز امیدوار ہیں۔
اس موقع پر(ن) لیگ کے امیدوار رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پی ٹی آئی کے 10 سے 12 لوگ مجھ کو ووٹ ڈالتے لیکن میں نے انہیں منع کیا کہ مجھے نہیں اپنے امید وار کو ووٹ ڈالیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔