مظفر گڑھ میں 8 افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی

مظفر گڑھ میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے جن میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا۔ 

چوائس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقےسیت پور میں پیش آیا جہاں 8 افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سیلابی پانی میں ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش مل گئی ہے، 2 افراد کو زندہ بچالیا گیا جب کہ 5 لوگوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ 

ادھر لودھراں میں حفاظتی بند ٹوٹنے پر حیات پور، مراد پور اور  پیپل والا سمیت متعدد بستیاں زیرآب آ گئیں  جب کہ سیلاب میں پھنسے 3 لڑکوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بہاولپور کے 98 مواضعات پانی میں مکمل اور جزوی طور  پر ڈوبے ہیں جب کہ ضلع میں ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد