مون سون کا دسواں اسپیل ختم، پنجاب میں اب بڑی بارش کا امکان نہیں: ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون کا دسواں اسپیل ختم ہوگیا ہے جس کے بعد پنجاب میں اب بڑی بارش کا امکان نہیں ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  تینوں دریاؤں میں اب کسی آبی ریلےکی آمد متوقع نہیں، گنڈاسنگھ والا پرپانی آئندہ ایک دو روز  میں نارمل سطح پرآجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ مون سون کا دسواں اسپیل ختم ہوگیا ہے جس کے بعد پنجاب میں اب بڑی بارش کا امکان نہیں ہے۔

سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر بات کرتے ہوئے عرفان علی نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب سے 66 جانوں کا نقصان ہوچکا ہے اور ساڑھے 19 لاکھ ایکڑ زرعی رقبےکو نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کیمپوں میں 80 ہزارلوگ رہائش پذیر ہیں جبکہ جلال پورپیروالا سے 2 ہزار 700 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ